روداد نویسی ، کلاس: ہشتم،نہم،دہم (ساتواں دن)
فاصلاتی تعلیمی و تدریسی مواد برائے قرنطین طلبہ
مضمون: اردو
عنوان: رُودادنویسی
مہارت: لکھنا
جماعت: ہشتم،نہم اور دہم
ترتیب و تہذیب: عطا حسین اطہرؔ
دن: ساتواں
وقت : ۴۵ منٹ
مواد: قلم، کاپی، لیپ ٹاپ یا موبائل، انٹرنیٹ
ایس ایل او: پوسٹر یا تصویری خاکوں یا
کسی واقعہ اور منظر کو بیان کرتے ہوئے (آنکھوں
دیکھا حال )روداد لکھ سکیں۔
عمومی مقاصد: روداد نویسی کے عمومی اصولوں سے واقف ہوسکیں۔
سرگرمی نمبر ۱: ویڈیو دیکھنا اور سننا (۱۳منٹ)
پیارے
طلبہ ! ہم روداد نویسی کی مشق کررہے ہیں
۔ اب ہم اچھی روداد لکھنے کے مزید اصولوں سے واقف ہونگے ۔ اس لیے ویڈیو کے ابتدائی ۱۲ منٹ غور سے سنیں
اوردیکھیں۔
سرگرمی نمبر ۲: ویڈیو دیکھنے کے بعد درج ذیل سوالات غور سے پڑھیں اور درست جوا ب کا انتخاب کریں۔ (۲۰ منٹ)
1: روداد
ایسے لوگوں کے لیے لکھی جاتی ہے جنہوں نے
اس واقعے
A۔ کونہیں دیکھا ہو
B۔ کودیکھا ہو
C۔ کے بارےمیں سنا ہو
D۔ کے بارے میں دیکھا ہو
2: روداد
لکھنے والے کا واقعے کی جگہے میں موجود ہونا
A۔ ضروری نہیں
B۔ ضروری ہے
C۔ بہت ضروری ہے
D۔ بالکل بھی ضروری نہیں
3: عمدہ
منظر کشی کے لیے ضروری ہے ۔
A۔ مشاہدہ
گہرا ہو
B۔ لکھائی
اچھا ہوا
C۔ الفاظ عمدہ ہو
D۔ خیالات اچھے ہو
4: واقعات
کی تریتب سے مراد ہے
A۔ شروع سے اختتام
کی طرف
B۔ اختتام سے شروع
کی طرف
C۔ دونوں درست نہیں
D۔ دونوں میں
سے ایک پر عمل ہو
5: جزیات
نگاری سے بیان کرنے سے مراد ہے
A۔ سرسری بیان کرنا
B۔ تفصیل سے بیان کرنا
C۔ دلچسپی سے بیان کرنا
D۔ خط کے آنے پر
6: ذاتی
رائے اور جداگانہ اظہار سے مراد ہے
A۔ سب کی رائے کا
اظہار الگ ہو نا ہے
B۔ صرف اپنی رائے
کا اظہار ہونا ہے
C۔ صرف اپنی رائے کو درست ثابت کرنا ہے
D۔ ان میں سے کوئی
بھی نہیں ہے
7: کسی تقریب کا اثر کئی سالوں تک ذہن پہ رہے تو اسے
A۔ فوری اثر کہا جائے گا
B۔ وقتی اثر کہا جائے گا
C۔ ناپائیدار اثر کہا جائے گا
D۔ دورس اثر کہا جائے گا
8: روداد
میں شعری اور نثری حوالہ دینے سے روداد ہو جائے گی۔
A۔ غیر موثر اور خوبصورت
B۔ پُر اثر اور خوبصورت
C۔ بدصورت
اورپُراثر
D۔ ان میں سے کوئی
بھی نہیں
9: اچھی رودد کی
ایک خوبی یہ ہے کہ
A۔ اچانک ختم ہو
B۔ کسی خاص نکتے پر ختم نہ ہو
C۔ اچانک ختم نہ ہو
D۔ ان میں سے کوئی بھی نہیں
10: روداد میں شعری اور نثری حوالہ دینے سے روداد ہو جائے گی۔
A۔ غیر موثر اور خوبصورت
B۔ پُر اثر اور
خوبصورت
C۔ بدصورت
اورپُراثر
D۔ ان میں سے کوئی
بھی نہیں
سرگرمی
نمبر ۳: اپنا جائزہ خود لیجئے (خودآزمائی) (۱۰
منٹ)
چوں
کہ آپ نے آج کے دن کی سرگرمی مکمل کرلی ہے۔ اس لیے آپ اس بات کا خود جائزہ لیجئے
کہ آپ نے سیکھنے کے تمام مقاصد حاصل کرلیے ہیں یا نہیں؟
۱
|
ویڈیو دیکھنے کے بعد میری روداد نویسی
میں مزید بہتری آئی ۔
|
بہت حد تک
|
کسی حد تک
|
بالکل نہیں
|
۲
|
ویڈیو کے بعد روداد نویسی کے حوالے سے
میری معلومات میں اضافہ ہوا۔
|
بہت حد تک
|
کسی حد تک
|
بالکل نہیں
|
۳
|
ویڈیو سے سنے گئے مواد کارآمد ہیں ۔
|
بہت حد تک
|
کسی حد تک
|
بالکل نہیں
|
۴
|
ویڈیو سننے کے بعد سوالات کا جواب آسانی
سے دے سکا/سکی۔
|
بہت حد تک
|
کسی حد تک
|
بالکل نہیں
|
نوٹ: اگر آپ کا جواب
دوسرا یا تیسرا ہے تو مزید اصلاح کے لیے آپ کیا کریں گے/گی ؟ تجویذ اپنی کاپی میں تحریر کیجئے ۔
روداد نویسی کے حوالے
سے ساتویں دن کی سرگرمیاں اپنے اختتام کو
پہنچی۔
کھانسی اور چھینک آنے پر
منہ پہ ٹشو رکھیں!
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
آپ کی رائے ہمارے لیے بہت اہم ہے